انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز آج ہونگے

سندھ کی ٹیم کراچی یوتھ کے مقابل آئے گی، بلوچستان کو ایبٹ آباد کا چیلنج درپیش.


Sports Reporter June 17, 2013
سندھ کی ٹیم کراچی یوتھ کے مقابل آئے گی، بلوچستان کو ایبٹ آباد کا چیلنج درپیش۔ فوٹو: فائل

قومی انڈر16 فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز پیر کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں ایک بجے بلوچستان کی ٹیم ایبٹ آباد کے مقابل آئے گی۔

جبکہ دوسرا فائنل فور شام 4 بجے کراچی یوتھ اور سندھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا۔ اتوار کو کھیلے گئے دونوں کوارٹرفائنلز کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں جاری قومی انڈر16فٹبال ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹرفائنل میںایبٹ آباد نے گلگت بلتستان کیخلاف پنالٹی شوٹ آئوٹ پر2 کے مقابلے میں4 گول شکست دیکرسیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ ایک، ایک گول سے برابررہا، گلگت بلتستان کی جانب سے عامر نے 8 ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلادی جسے35 ویں منٹ میںایبٹ آباد کے شہباز نے گول کرتے ہوئے مقابلہ برابرکردیا۔ مقررہ وقت میں کھیل کا فیصلہ نہ ہونے پر ایکسٹرا ٹائم دیا گیا مگر اس میں بھی دونوں ٹیمیں گول نہیں کرسکیں۔



پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ایبٹ آباد نے 2 کے مقابلے میں4 گول سے فتح پائی۔ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے چوتھے کوارٹر فائنل کا فیصلہ بھی پنالٹی ککس پر ہوا جس میں سندھ نے 4-2 سے فتح پاتے ہوئے فائنل فور کھیلنے کی ٹکٹ بک کروائی۔ مقررہ وقت میں سندھ کے منیر احمد نے 25 ویں اور پنجاب کے احسان نے66 ویں منٹ میں گول کیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے، پہلے مقابلے میں دن ایک بجے بلوچستان کی ٹیم ایبٹ آباد کے مقابل آئے گی، جبکہ دوسرا فائنل فور شام 4 بجے کراچی یوتھ اور سندھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں