وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا طے پا گیا

وزیراعظم ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک October 26, 2018
تحریک انصاف جب تخت حکومت پر متمکن ہوئی تو معاشی بحران کا چیلنج اس کے لیے بڑا امتحان بن کر سامنے آیا۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نومبرکے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 نومبرسے 5 نومبرتک چین کا دورہ مکمل کریں گے جس کے بعد وہ نومبرکے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔ دورہ ملائیشیا میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری اورشاہ محمود قریشی ہمراہ ہوں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو ملکی ترقی کے لیے آئیڈیل سمجھتے ہیں اوروزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے دورہ کی خود خواہش کا اظہارکیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 ہفتوں میں یہ تیسرا بیرونی دورہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |