صدر مملکت 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے

ریلوے میں 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر نوکری دیں گے، شیخ رشید


ویب ڈیسک October 26, 2018
ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے، وزیرریلوے - فوٹو: فائل

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے جب کہ ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی کے لیے لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا افتتاح 31 اکتوبر کو صدر پاکستان عارف علوی کریں گے جب کہ یہ ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شیخ رشید کا کراچی سے حیدرآباد شٹل ٹرین چلانے کا اعلان

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے لئے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا، ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے جب کہ یہ ہماری حکومت کے 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے، 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانےکا وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر نوکری دیں گے اور ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں