گوگل کی اینڈرائیڈ فون کے خالق پر جنسی ہراسانی کے معاملے پر وضاحت
جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوجانے کے باوجود اینڈی روبن کو باوقار طریقے سے اعزازیے کی خاطر رقم کے ساتھ رخصت کیا گیا
اسمارٹ فون کے لیے اینڈرائیڈ سسٹم کے بانی اینڈی روبن پر جنسی ہراسانی ثابت ہونے کے باوجود گوگل کی جانب سے مجرمانہ خاموشی برتی گئی تاہم اب معاملہ سامنے آنے پر گوگل نے وضاحتیں دینا شروع کردی ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق گوگل کے سی ای او سندر پیچائی نے ایک ای میل میں بتایا ہے کہ جنسی ہراسانی کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور اس پالیسی کے تحت دو سال کے عرصے میں 13 سینیئر منیجرز سمیت 48 ملازمین کو ادارے سے نکال دیا گیا ہے۔ ان میں سے کسی کو بھی مراعات کے ساتھ الوداع نہیں کہا گیا ہے۔
یہ ای میل نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے ردعمل میں اخبار کو کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اینڈرائیڈ کے بانی اینڈی روبن کو جنسی ہراسانی کے الزامات کے باوجود گوگل انتظامیہ نے نا صرف بچانے کی کوشش بلکہ انہیں 90 ملین ڈالر کا اعزازیہ بھی دیا گیا اور جنسی ہراسانی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی۔
نیویارک ٹائمز نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ گوگل کی ایک خاتون ملازم نے اینڈی روبن پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔غیرازدواجی تعلق کا سلسلہ 2013 میں شروع ہوا تھا جب پہلی بار اینڈی روبن نے اپنی ماتحت خاتون کو ایک ہوٹل میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔
گوگل نے جنسی ہراسانی کا الزام سامنے آنے کے بعد دو رکنی ٹیم کو تحقیقات کے لیے مقرر کیا تھا جس نے اینڈرائیڈ کے بانی کو جنسی ہراسانی میں ملوث پایا تھا۔ تفتیشی ٹیم کے اراکین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ الزام ثابت ہونے پر گوگل کے سابق سی ای او لیری پیج نے 2013 میں اینڈی روبن سے استعفیٰ بھی طلب کیا تھا۔
بعد ازاں اس معاملے کو نہ صرف دبا دیا گیا بلکہ حیران کن طور پر لیری پیج ہی نے اگلے سال اینڈی روبن کے کمپنی چھوڑ جانے پر تعریفی اسناد کے ساتھ خطیر رقم کی صورت میں پیکیج کا اعلان کیا۔ اینڈرائیڈ کے خالق کو 90 ملین ڈالر کی خطیر رقم 2 ملین ڈالر ماہانہ کی صورت میں ادا کی گئی۔ چار سال سے ادا کی جانے والی ماہانہ اقساط کی آخری قسط آئندہ ماہ ادا کی جائے گی۔