ارباز والد کی زندگی پر بننے والی ڈاکیومنٹری میں رنبیرکو کاسٹ کرنے کے خواہشمند
فلم ’’سنجو‘‘میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار بخوبی نبھایا، ارباز خان
بالی ووڈ اداکار وپروڈیوسر ارباز خان اپنے والد سلیم خان کی زندگی پربننے والی ڈاکیومنٹری میں اداکار رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اربازخان اپنے والد اوربالی ووڈ کے نامور اسکرین رائٹر سلیم خان کی زندگی پر ڈاکیومنٹری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی زندگی ابتدا ہی سے بہت دلچسپ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اس موضوع پر ڈاکیومنٹری بنانے پرغور کررہے ہیں۔
ارباز خان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکیومنٹری میں مرکزی کردار کے لیے اداکار رنبیر کپور کو لینے کے خواہشمند ہیں، کیونکہ جو بھی میرے والد کا کردار نبھائے گا اسے نوجوانی سے لے کر اب تک کا کردار نبھانا ہوگا اور میں نے فلم ''سنجو'' میں رنبیر کاکام دیکھا جس میں انہوں نے سنجے دت کی جوانی سے لے کر اب تک کا کردار بخوبی نبھایا ہے لہٰذا میری پہلی چوائس اس کردار کے لیے رنبیر ہی ہوں گے۔