پی ایس ایل کرپشن کا معاملہ پی سی بی نے تفصیلات آئی سی سی کو بھجوادی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن قوانین کو مزید سخت بنانے کے لیے بھی آئی سی سی کو اعتماد میں لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن قوانین کو مزید سخت بنانے کے لیے بھی آئی سی سی کو اعتماد میں لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کرکٹ کریشن کیسز کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام تفصیلات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوادی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو بھجوائی جانے والی تفصیلات میں اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے قومی کرکٹرز کے جوابات، ویڈیو ریکارڈنگ ، شواہد اور اینٹی کرپشن ٹربیونل میں پیش کیا جانے والا تمام مواد شامل ہے، ان میں دبئی میں بکیز سے رابطوں کی تصاویر، کرکٹرز کے بیانات اور ان کو دی جانے والی سزاؤں کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔


بورڈ کے ایک نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ناصر جمشید، شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن کی فائلیں الگ الگ بھجوائی گئی ہیں جب کہ محمد عرفان، محمدنواز کے بارے میں دستیاب معلومات پہلے ہی ارسال کی جاچکی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن قوانین کو مزید سخت بنانے کے حوالے سے ممکنہ رولز اور آئین میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں بھی آئی سی سی کو اعتماد میں لیا ہے تاکہ کھیل کو شفاف بنانے میں مدد مل سکے۔

دوسری جانب آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ان دنوں سری لنکا میں نچلی سطح تک تحقیقات کررہا ہے جب کہ غیر ملکی چینل کی دستاویزی فلم کے بعد عمر اکمل کو پی سی بی نے بھی طلب کر رکھا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آئی سی سی کو اس کی تفصیلات بھی بھجوا دی جائے گی۔
Load Next Story