برطانیہ میں ماں کے پیٹ میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی کا کامیاب آپریشن
برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ حیرت انگیز آپریشنز 30 رکنی ماہرین طب کی ٹیم نے کیے
برطانیہ میں ماہرین طب کی 30 رکنی ٹیم نے پہلی مرتبہ پیدائش سے قبل ہی ماں کے پیٹ میں بچوں کی ریڑھ کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں دو ماؤں کی کوکھ میں موجود بچوں میں ریڑھ کی ہڈی کی خطرناک بیماری کا انکشاف ہوا تھا جسے Spina bifida کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں ریڑھ کی ہڈیوں کے مہروں کے درمیان فاصلہ بڑھ جاتا ہے یا مہروں کی افزائش میں بے قاعدگی پیدا ہوجاتی ہے۔
یہ بیماری ماں کی کوکھ میں ہی جنم لے لیتی ہے اور پیدائش کے بعد اس بیماری سے نمٹنے کے لیے نومولود کو تکلیف دہ آپریشن سے گزرنا پڑتا ہے۔ اگر آپریشن نہ کرایا جائے تو بچوں کو چلنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپاہج بھی ہوسکتے ہیں۔
ماہرین طب کی 30 رکنی ٹیم نے ان بچوں کی قبل از پیدائش ماں کے کوکھ میں ہی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ بچوں کی پیدائش میں ابھی چند ہفتے باقی تھے۔
اس بیماری میں ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کو کوکھ ہی میں سرانجام دینے سے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں جب کہ پیدائش کے بعد کیے جانے والے آپریشن میں کامیابی کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔
برطانیہ میں یہ حیرت انگیز کارنامہ یونیورسٹی کالج آف لندن کے ماہرین طب، گوش اسپتال کے معالجین اور بیلجیئم کی لیووین اسپتال کے محققین نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔
اسپائنا بائی فیڈا (Spina bifida) کی مہلک بیماری دوران حمل ماؤں میں غذائیت کی کمی کے باعث ہوتی ہے بالخصوص وہ خواتین جو فولک ایسڈ کی گولیاں دوران حمل استعمال نہیں کرتیں اُن کے بچوں میں اس بیماری کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔
صرف برطانیہ میں ہی ہر 10 ہزار میں سے 6 بچے اس بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جب کہ غیر ترقی یافتہ ممالک میں یہ شرح زیادہ ہوتی ہے اور افریقی ممالک میں یہ بیماری خطرناک حد تک پھیل چکی ہے۔