اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے کیلیے سیاست کررہی ہے فواد چوہدری

50 سے زائد لوگ جیل جائیں گے،  وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک October 26, 2018
خواجہ حارث نوازشریف کے وکیل نہ ہوتے تو وہ بھی مان جاتے کہ انہیں سزا ہونی چاہیے، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث نے نوازشریف سے کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو بھی یہ مان جاتے ہیں انہیں سزا ہونی چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری کے نوازشریف سے متعلق بیان پر ان کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت سے نوٹس لینے کی استدعا کی جب کہ معاون وکیل زبیرخالد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیر صاحب عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں جس پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں اور اگر انہوں نے کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ اس کیس میں نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ احتساب عدالت کا نوازشریف کے وکلا کوفواد چوہدری کیخلاف درخواست دائرکرنے کا حکم

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں جب کہ اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈرشپ ہے نہ نظریہ وہ صرف پیسے بچانے کے لیے سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 50 سے زائد افراد جیل جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز ایک نجی ٹی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ نوازشریف 100 فیصد جیل جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں