چیف جسٹس کے بلانے پر پہلے بھی گیا ہوں اور کل بھی جاؤں گا مراد علی شاہ
میگا منی لانڈرنگ کیس میں جو بھی معلومات مانگی گئیں وہ دے دی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے بلانے پر پہلے بھی حاضر ہوا ہوں اور اب کل پھر جاؤں گا۔
بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس جب بھی بلائیں گے میں حاضر ہوجاؤں گا، ان کے بلانے پر پہلے بھی ان کے پاس گیا تھا اور اب دوبارہ پیش ہوں جاؤں گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں سندھ حکومت سے جو بھی معلومات مانگی گئیں، وہ دے دی ہیں اور اس سلسلے میں جے آئی ٹی سے ہر ممکن تعاونت کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ابھی سیاست میں نئے ہیں انہیں کچھ سمجھنے میں وقت لگے گا، تھر کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ تھر میں آر او پلانٹ پیپلز پارٹی نے ہی لگائے ہیں اور جو بند ہوئے ہیں اسے بھی ہم دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج منی لانڈرنگ کیس میں سماعت کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو چیمبر میں ملاقات کے لیے بلایا تھا تاہم وزیراعلیٰ کراچی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حاضر نہیں ہوسکے۔