2سال میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم کردینگے ثنااللہ کا دعویٰ

پہلے100 روز میں لوڈشیڈنگ کم کی جائیگی،پنجاب سے تھانہ کلچر کا بھی خاتمہ کریں گے.


Monitoring Desk June 17, 2013
متحدہ، پی پی اور اے این پی کے عسکری ونگ ختم ہونے تک ان سے اتحاد نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پنجاب کے وزیر قانون، بلدیات و دیہی ترقی رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے100 روز میں لوڈشیڈنگ کم کرے گی اور اگلے2سال میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائیگا۔

فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب سے تھانہ کلچر کا بھی خاتمہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد پر رانا ثنااللہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی، متحدہ اور اے این پی کا عسکری ونگز کے خاتمے پر اتحاد نہیں ہوگا۔



علاوہ ازیں راناثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عدالتی احکام کے مطابق ایم کیو ایم 'پیپلزپارٹی اور اے این پی کے عسکری ونگ کے خاتمے تک ان پارٹیوں کو حکومت میں شامل کرنے پر غور بھی نہیں ہوسکتا،کوئٹہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوچکی ہے اور قوم نے اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کاپیغام دیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ کی عوام کی طرف سے منعقدہ اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں