سلمان اور حمزہ شہباز کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات نیب کو موصول
ایف بی آر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تفصیلات بھی جمع کروا چکا ہے۔
ایف بی آر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے بعد ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات بھی نیب میں جمع کروا دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بعد ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے، اس سلسلے میں نیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے دونوں افراد کے کاروبار اور ادائیگیوں سے متعلق 20 سالہ تفصیلات طلب کی تھیں، ایف بی آر نے نیب کی ہدایات کے مطابق دونوں افراد کا ریکارڈ بھجوادیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تفصیلات بھی جمع کروا چکا ہے۔