قوم متحد ہو تو انتہا پسندوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی شہباز شریف

معصوم طالبات اورافرادکونشانہ بنانا کھلی جارحیت ہے،بانی پاکستان کی رہائشگاہ تباہ کرنےسےہرمحب وطن پاکستانی دل گرفتہ ہے.


Numainda Express June 17, 2013
حکومت توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے پرعزم ہے، جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، صدر لاہور چیمبر اور دیگر وفود سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ توانائی کے بحران نے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے جسکے باعث صنعتی اور زرعی شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

پوری قوم اور سیاسی جماعتیں ایک ہوجائیں تو انتہاپسند عناصر کو پاک سرزمین میں سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر فاروق افتخار اور دیگر عوامی وفود سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ بلاشبہ توانائی کے بحران پر قابو پاکر کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیاجاسکتاہے۔



مسلم لیگ(ن) کی حکومت توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے پرعزم ہے اور بجلی کی کمی دور کرنے کیلیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صنعتکار اور تاجرتوانائی کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ رائیونڈ میں مختلف وفود سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلیے امن ناگزیر ہے۔ کوئٹہ کے دلخراش واقعات پر پوری قوم غمزدہ اور سوگوار ہے۔ معصوم طالبات اورافراد کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت کے مترادف ہے۔ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم کی زیارت میں رہائشگاہ کو بھی تباہ کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں