میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں مقصد صرف ڈیم بنانا ہے چیف جسٹس
ڈیمز بنانے میں تاخیر کا وقت نہیں، ڈو اور ڈائی والی صورتحال ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرا کوئی سیاس ایجنڈا نہیں میرا مقصد صرف ڈیمز بنانا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پانی پاکستان کی بقاء کے لیے ضروری ہے، آبادی کے ساتھ پانی کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے، پانی ذخیرہ کرنے لیے ہمیں ذخائر بنانے ہوں گے، اب ہمارے پاس تاخیر کا مزید وقت نہیں، ڈو اور ڈائی والی صورتحال ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ کبھی سیاست میں آنا ہے، میرا مقصد ڈیمز، تعلیم اور صحت کے لیے کام کرنا ہے، ڈیمز بنانے کا کام ایک مہم اور جدوجہد کی صورت اختیار کرچکا اور لوگوں کا جذبہ ڈیمز بننے کی ضمانت بن چکا، اسکولوں کے بچے جیب خرچ جمع کرکے ڈیمز فنڈز میں جمع کرا رہے ہیں، کیا کوئی باپ ان بچوں کے پیسوں میں خیانت کر سکتا ہے؟ ڈیمز پر میں خود پہرہ دوں گا۔
ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ماڈلز موجود ہیں اور ان ماڈلز پر ماہرین سے مشاورت کرچکے ہیں، اصل معاملہ ان پر عمل درآمد کا ہے اور پوری سچائی و دیانت داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔