تنوشری دتا نے ہم جنس پرست ہونے کا الزام مسترد کردیا

بے ہودہ کردار کشی سے مجھے خاموش کرانے کا عمل بے کار گیا ہے، اداکارہ تنوشری دتا


ویب ڈیسک October 26, 2018
بے ہودہ کردار کشی سے مجھے خاموش کرانے کا عمل بے کار گیا ہے، تنوشری دتا (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا نے راکھی ساونت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ہم جنس پرست ہونے کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں 'می ٹو مہم' کی بنیاد رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی بھی طرح کے نشے کی عادی نہیں ہوں، نہ ہی میں سگریٹ اور شراب نوشی کرتی ہوں اور یقینی طور پر میں ہم جنس پرست بھی نہیں ہوں۔

تنوشری دتا نے راکھی ساونت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں اس مردانہ انداز کی حامل اور خواتین سے نفرت کرنے والی گندی نالی کو سنبھالنے کے لیے کافی ہوں، اسی لیے بے ہودہ کردار کشی کے ذریعے مجھے خاموش کرانے کا عمل بے کار گیا ہے، ہمیں اس سنجیدہ تحریک کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے جو معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانے کی وجہ بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل راکھی ساونت نے تنوشری دتا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایک ہم جنس پرست خاتون ہیں اور 12 سال قبل تنوشری دتا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں