صدر زرداری کا وزیراعلی بلوچستان کو فون کوئٹہ کی صورتحال پر گفتگو

بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہرممکن تعاون کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی


Staff Reporter June 17, 2013
بلاول ہائوس میں رحمن ملک کی بھی ملاقات، رات کو صدر بغیر پروٹوکول کلفٹن پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

صدرمملکت آصف علی زرداری اتوار کی شب بغیرسیکیورٹی پروٹوکول کے خودگاڑی ڈرائیو کرکے کلفٹن میں واقع ایک نجی ریسٹورنٹ بھی گئے اوروہاں کھانا کھایا۔

ریسٹورنٹ میں موجود لوگ صدر کو اپنے درمیان دیکھ کرحیران رہ گئے، صدر نے وہاں لوگوں سے خیریت دریافت کی اور واپس بلاول ہائوس چلے گئے۔ دریں اثنا پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق وفاقی وزیر داخلہ سنیٹررحمن ملک نے صدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگرامور پر گفتگوکی گئی۔ رحمن ملک نے صدر کو پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے مابین ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔



صدرنے کہاکہ مفاہمتی پالیسی کے تحت پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مل کرملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپناکردار اداکریں۔انھوں نے ہدایت کی کہ ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں سے رابطوں کو مربوط کیا جائے۔دریں اثنا صدرآصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان داکٹرعبدالمالک کوٹیلی فون کیا اور دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعلیٰ نے صدر کو زیارت اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات سے آگاہ کیا۔ صدر نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں