شمالی وزیرستان میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا
اس اعلان کے بعد مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.
عید الفطر کا چاند شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نظر آیا۔مقامی علماء کمیٹی کے مطابق انھیں چاند کی چھ شہادتیں موصول ہوئیں،جسکے بعد انھوں نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔
اس اعلان کے بعد مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اورلوگوں نے اس خوشی کا اظہار ہوائی فائرنگ کے زریعے کیا۔
تاہم ریسرچ کونسل کے مطابق چاند نکلنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کیونکہ شوال کا چاند 8 بجہ کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا۔ ریسرچ کونسل کے مطابق وزیرستان میں چاند نظر آنے کی اطلاعات مضحکہ خیز ہیں۔