آئی جی سندھ کا تھانوں کا دورہ سائلین کے مسائل سنے

خاتون کی درخواست کانوٹس نہ لینے پرعملے پر برہمی کا اظہار، کارروائی کا حکم

پولیس تھانے آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، کلیم امام۔ فوٹو:فائل

آئی جی سندھ کلیم امام نے مختلف تھانوں کادورہ کیا اور سائلین سے مسائل سنے۔


آئی جی کلیم امام نے جمعے کی صبح مبینہ ٹاؤن تھانے کا اچانک دورہ کیا اور سائلین سے ان کے مسائل سنے، ایک خاتون نے بتایا کہ وہ فلیٹ میں رہتی ہیں لیکن ایک سیاسی جماعت کے لوگ انھیں تنگ کر رہے ہیں جس پر انھوں نے تھانے میں متعدد مرتبہ تحریری درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی جس پر آئی جی کلیم امام عملے پر برہم ہوگئے اور فوری کارروائی کا حکم دیا ۔

تھانے کے دوروں پر آئی جی سندھ نے روزنامچہ ، ایف آئی آر اور دیگر رجسٹرز کا بھی جائزہ لیا، انھوں نے پولیس افسران و اہلکاروں سے بھی بات چیت کی اور تھانے سے متعلق معلومات حاصل کیں،اس موقع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ تھانے آنے والے افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
Load Next Story