اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے پانچ فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب آنے والے نہتے فلسطینی باشندوں پر گولیاں برسائیں


ویب ڈیسک October 27, 2018
اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب آنے والے نہتے فلسطینی باشندوں پر گولیاں برسائیں (فوٹو: نیوز ایجنسی)

اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی باشندوں پر فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی باشندوں کی جانب سے ہر جمعے کو غزہ کی سرحد پر احتجاج کا سلسلہ اس جمعہ بھی جاری رہا جس میں فلسطینی باشندوں نے اپنے حقوق کی خاطر ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب آنے والے نہتے فلسطینی باشندوں پر گولیاں برسائیں جس کے باعث 5 معصوم فلسطینی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے حقوق سلب کرتے ہوئے تل ابیب کے بجائے مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت قرار دیا ہے جس پر امریکا نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیا ہے۔

اُس وقت سے فلسطینی باشندوں کے احتجاج میں شدت آگئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے غزہ کی سرحد پر ہر جمعے کو احتجاج کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں