ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا وسیم اکرم

کوشش ہے کہ تمام چیزوں میں بہتری لاتے ہوئے ملکی کرکٹ کو آگے لے کر جائیں، مصباح الحق


Sports Reporter October 27, 2018
کوشش ہے کہ تمام چیزوں میں بہتری لاتے ہوئے ملکی کرکٹ کو آگے لے کر جائیں، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کرکٹ کمیٹی میں مصباح الحق اور عروج ممتاز کی شمولیت خوش آئند ہے، ہم سب مل کر اپنا تجربہ پاکستان کرکٹ کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے،انھوں نے کہا کہ ہم کسی کو ملازمت دینے یا نکالنے نہیں آئے بلکہ صرف اچھی چیزیں آگے پہنچانا چاہتے ہیں، ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ میں ابھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہا ہوں اس لیے معاملات کا علم ہے، کوشش ہے کہ تمام چیزوں میں بہتری لاتے ہوئے ملکی کرکٹ کو آگے لے کر جائیں، انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر کرنا ہوگا، پوری کوشش ہے کہ اگلے فرسٹ کلاس سیزن سے پہلے نظام کو بہتر کیا جائے۔

عروج ممتاز نے کہا کہ کمیٹی میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے، ویمن کرکٹ میں بہت بہتری کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں