تیزی کا تسلسل برقرار اسٹاک مارکیٹ 40500 کی حد بھی عبور کر گئی

انڈیکس 924 پوائنٹس بڑھ کر 40556 ہو گیا، 70 فیصد حصص کے دام بلند،مارکیٹ سرمائے میں 158 ارب روپے کا اضافہ۔


Staff Reporter October 27, 2018
انڈیکس 924 پوائنٹس بڑھ کر 40556 ہو گیا، 70 فیصد حصص کے دام بلند،مارکیٹ سرمائے میں 158 ارب روپے کا اضافہ۔ فوٹو: فائل

سعودی پیکیج کے بعد متحدہ عرب امارات چین اور ملائشیا سے بھی اسی نوعیت کے پیکیجز پاکستان کو حاصل ہونے کے توقعات پر میوچل فنڈز اور انسٹیٹیوشنز کی وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کواتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس 5 ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تیزی کے سبب 70.20 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 1 کھرب 58 ارب 18 کروڑ 64 لاکھ 974 روپے کا اضافہ ہوا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے تمام شعبے دوست ممالک سے بیل آؤٹ پیکیجز ملنے کی توقعات رکھے ہوئے ہیں جبکہ خام تیل کی عالمی قیمت میں ہونے والی کمی نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 255 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن سرمایہ کاروں کی وسیع پیمانے پرخریداری سرگرمیوں نے مندی کے اثرات کو زائل کردیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 924.54 پوائنٹس کے اضافے سے 40556.45 ہو گیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 541.28 پوائنٹس کے اضافے سے 19586.23، کے ایم آئی 30 انڈیکس 2069.91 پوائنٹس کے اضافے سے 69940.41 ہو گیا اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 516.41 پوائنٹس کے اضافے سے 20143.46 ہو گیا۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 7.12 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 36 کروڑ 83 لاکھ 49 ہزار 510 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 386 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں سے 278 کے بھاؤ میں اضافہ، 104کے داموں میں کمی اور 14کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں