روپے کی بے قدری جاری ڈالر مزید 22 پیسے مہنگا
انٹر بینک ریٹ 132.45 پر بند، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے بڑھ کر 131.80 روپے پر آ گیا۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد اڑان برقرار رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 22 پیسے کے اضافے سے132روپے45پیسے پر بند ہوا۔ ڈالرکے انٹربینک ریٹ کاکاروبار کا آغاز132 روپے 40پیسے سے ہوا جس کے بعد قدر میں اتار چڑھاؤ کے دوران ایک موقع پر 132 روپے 49 پیسے تک آگیا تھا تاہم اختتام پر 132 روپے 45 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10 پیسے کے اضافے سے131روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 132 روپے 50 پیسے رہی جو اتار چڑھاؤ کے بعد 131روپے80 پیسے پر اختتام پذیر ہوئی۔