حکمراں اس وقت سے ڈریں جب قوم گھروں سے نکل پڑیگی طاہر القادری
پارلیمنٹ مفادات کی قیدی بن کر سوئی رہی تو ملک صومالیہ یا افغانستان بن جائیگا
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی، کوئٹہ میں ویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں بم دھماکے اور فائرنگ ملک و قوم کی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہیں ۔
کوئٹہ بم دھماکوں جیسے واقعات کا تسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے، مذہبی اور سیاسی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ملک میں لسانی،علاقائی اور سیاسی بنیادوں پر فسادات کو ہوا دینے کی گھنائونی سازش ہے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسلام انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے اور انسانیت کو امن، برداشت، رواداری، احترام اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ مفادات کی قیدی بن کر سوئی رہی تو خدانخواستہ ملک صومالیہ، ایتھوپیا اور افغانستان بن جائے گا۔ دہشت گردی کا مسئلہ کبھی پارلیمنٹ میں ڈسکس ہی نہیں ہوا۔ دہشت گردی کا عفریت ملک کو کھا گیا۔ مزارات، مارکیٹیں، سرکاری ادارے، اسکول اور اب تو اسپتال تک دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہے حکمراں اس دن سے ڈریں اور وہ دن دور نہیں جب قوم گھروں سے باہر نکل آئے، پھر کچھ نہیں بچے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔