مسجد الحرام کی توسیعسعودی عرب نے حجاج کی تعداد کم کر دی

ملکی حجاج کی تعدادنصف،غیرملکیوں کی تعداد 20 فیصد کم کی جائیگی،وزیر حج


AFP June 17, 2013
ملکی حجاج کی تعدادنصف،غیرملکیوں کی تعداد 20 فیصد کم کی جائیگی،وزیر حج فوٹو: فائل

سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میںمسجدالحرام کی توسیع کی غرض سے جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے رواںسال فریضہ حج کیلیے آنیوالے حجاج کی تعدادمیں کمی کی ہے ۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرحج بندر حجار نے کہا ہے کہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب سے حج کیلیے آنیوالے حجاج کی تعداد کم کر کے نصف کر دی جائے جبکہ بیرون ممالک سے آنیوالوں کی تعداد تقریباً 20 فیصد کم کی جائیگی۔



سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے نے ایک رپورٹ میں وزیرحج کے حوالے سے کہاہے کہ یہ ایک غیر معمولی اور عارضی فیصلہ ہے، گزشتہ سال31لاکھ حجاج نے فریضہ حج ادا کیا جن میں زیادہ تر بیرون ملک سے آئے تھے، حجار نے کہاہے کہ توسیع سے مکہ میں حرم شریف کے احاطے میں400,000مربع میٹر4.3ملین مربع فٹ کا اضافہ ہو گا اور یہاں بیک وقت لوگوں کی گنجائش بڑھ کر 22لاکھ تک پہنچ جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔