کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی 2غیرملکی باشندے یازیاب

بازیاب کرائے جانے والے مغویوں کا تعلق نائیجریا سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 27, 2018
اے وی سی سی میں واقعے سے متعلق مقدمہ 20/2018 درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔: فوٹو: فائل

طارق روڈ پراینٹی وائلنٹ کرائم سیل اورسی پی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 غیرملکی باشندے یازیاب کرالیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ پراینٹی وائلنٹ کرائم سیل اورسی پی ایل سی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 غیرملکی باشندے یازیاب اورایک اغوا کارگرفتارکرلیا گیا۔ بازیاب کرائے جانے والے مغویوں کا تعلق نائیجریا سے ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتاراغوا کارکی شناخت عبدلاحد لاشاری جب کہ بازیاب مغویوں کی شناخت ڈیوڈ اورپیٹرک کے نام سے ہوئی ہے۔ اے وی سی سی میں واقعے سے متعلق مقدمہ 20/2018 درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں