اسٹیج ادکارہ سنگم رانا قتل کیس والدہ کی معافی پر ملزمان بری

ملزمان کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کیا، والدہ کا کمرہ عدالت میں بیان


ویب ڈیسک October 27, 2018
ایڈیشنل سیشن جج نے لواحقین کے بیان کے بعد تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا فوٹو:فائل

عدالت نے نامور اسٹیج اداکارہ سنگم رانا قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی عدالت میں 2015 میں قتل ہونے والی اسٹیج اداکارہ سنگم رانا قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سنگم رانا کی والدہ صغریٰ بی بی نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں اللہ کی رضا کی خاطر معاف کردیا، ملزمان میں آکاش رمضان، عثمان اورآمنہ بی بی شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے لواحقین کے بیان کے بعد تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ اسٹیج اداکارہ سنگم رانا 2015 میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، ابتدا میں اسے خودکشی قراردیاگیا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیاگیا تھا، اداکارہ کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ تھانہ سندر پولیس نے درج کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |