اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کار لاکر عوام کی جان و مال کا تحفظ کریں گے وفاقی وزیرداخلہ

کوئٹہ کی ویمن یونیورسٹی میں دھماکے میں خاتون خودکش حملہ آور ملوث تھی ، چوہدری نثار علی خان


ویب ڈیسک June 17, 2013
زیارت ریذیڈنسی کے چوکیداروں کومجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پرحراست میں لے لیا گیا ہے۔ چوہدری نثار علی خان فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کار لاکر عوام کی جان و مال کا تحفظ کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کوئٹہ دھماکوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بتایا کہ زیارت حملے کی تحقیقات کے لئے ٹیم بنا دی گئی ہے، کوئٹہ کی ویمن یونیورسٹی میں دھماکے میں خاتون خودکش حملہ آور ملوث تھی جبکہ زیارت ریذیڈنسی کے چوکیداروں کومجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پرحراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریذیڈنسی کے چوکیدار بروقت پولیس کو اطلاع دے دیتے تو دہشت گردوں کو پکڑا جا سکتا تھا۔

چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس دھماکے میں 4 دہشت گرد ملوث ہیں مکمل تحقیقات کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد صرف امن قائم کرنا ہے اور امن صرف بات چیت سے آتا ہے گولہ بارود سے نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں