
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر زیر بحث ایک رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت اور اسرائیل سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں کررہی۔
سوشل میڈیا پر اسرائیل کے بڑے اخبار ہارٹز کے ایڈیٹر ایوی شراف کا بیان زیر گردش ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی طیارے نے رواں ماہ پاکستان کا خفیہ دورہ کیا ہے۔
Israeli 🇮🇱 bizjet flew from TLV to Islamabad, #Pakistan 🇵🇰, on the ground 10 hours, and back to TLV.
— avi scharf (@avischarf) October 25, 2018
Cleared flight-plan with usual 5min groundtime trick in Amman
M-ULTI glex pic.twitter.com/haHn1NU73L
اس خبر کو ٹوئٹ کراتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا۔
حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے https://t.co/JUtbZQbArj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 27, 2018
اس پر فواد چوہدری نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں، حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نہ نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے جبکہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بھگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے- https://t.co/SDluVgPx8O
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) October 27, 2018
تاہم بات فواد چوہدری کے ردعمل پر ختم نہیں ہوئی بلکہ احسن اقبال نے ایک اور جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔