بھارت اور اسرائیل سے خفیہ مذاکرات نہیں کریں گے فواد چوہدری

پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک October 27, 2018
پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں کریں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر زیر بحث ایک رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت اور اسرائیل سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں کررہی۔

سوشل میڈیا پر اسرائیل کے بڑے اخبار ہارٹز کے ایڈیٹر ایوی شراف کا بیان زیر گردش ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی طیارے نے رواں ماہ پاکستان کا خفیہ دورہ کیا ہے۔



اس خبر کو ٹوئٹ کراتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا۔



اس پر فواد چوہدری نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں، حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نہ نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے جبکہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔



تاہم بات فواد چوہدری کے ردعمل پر ختم نہیں ہوئی بلکہ احسن اقبال نے ایک اور جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |