سندھ حکومت میں شمولیتمشاورت کیلئے ایم کیوایم کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اجلاس میں پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کے سلسلے میں سندھ بھر کے کارکنان وعوام کی آراء بھی لی جائیں گی۔


ویب ڈیسک June 17, 2013
اجلاس میں پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کے سلسلے میں سندھ بھر کے کارکنان وعوام کی آراء بھی لی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

الطاف حسین نے آج ایم کیوایم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاجس میں سندھ میں پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق رائے لی جائےگی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اتوار کی شب رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے طویل ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا، اجلاس میں نائن زیروپر پیپلزپارٹی کے رہنماؤ ں سے ملاقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان ، حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات ، کراچی کے تمام سیکٹروں، ریزیڈنٹس کمیٹیوں اورحیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے تمام زونوں کے انچارجز وجوائنٹ انچارجز کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر نائن زیرو پرہوگا جس سے الطاف حسین کے خطاب کے علاوہ پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کے سلسلے میں سندھ بھر کے کارکنان وعوام کی آراء بھی لی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں