لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی خرید اور فروخت کا ٹیرف طلب کر لیا

حکومت بجلی بحران کے حوالے سے اہم اقدامات کررہی ہے ، اس میں مداخلت نہیں کر سکتے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال


ویب ڈیسک June 17, 2013
حکومت بجلی بحران کے حوالے سے اہم اقدامات کررہی ہے ، اس میں مداخلت نہیں کر سکتے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے لوڈشیڈنگ کے متعلق متفرق درخواست کی سماعت کےدوران بجلی کی خرید اور فروخت کا ٹیرف طلب کر لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ آئی پی پیز سےمعاہدے منظر عام پر لائے جائیں، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جتنی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا تھا کمپنیاں اس کے مطابق فراہم نہیں کر رہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حکومت بجلی بحران کے حوالے سے اہم اقدامات کررہی ہے اس میں مداخلت نہیں کر سکتے جبکہ عدالت نے حکومت سے آئی پی پیز سے بجلی کی خریداری اور فروخت کے ریٹس طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں