
ترجمان سول ایوی ایشن نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی آمد صرف افواہ پر مبنی ہے، اسرائیل کا کوئی بھی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز اسرائیل سے نہیں بلکہ اردن کے کوئن عالیہ انٹرنشینل ایئرپورٹ سے آیا جو پہلے مسقط اور پھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، یہ ایک چھوٹا جہاز تھا جس میں پائلٹ سمیت 11 سے 12 افراد سفر کر سکتے ہیں جب کہ جہاز کو ایوی ایشن قوانین کے مطابق اسلام آباد لینڈنگ اور پھر ٹیک آف کرنے کی کلیٰرنس دی گی۔
خیال رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خبر زیر گردش ہے جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا تھا، بعد ازاں برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے اس خبر کو شائع بھی کیا گیا۔
بی بی سی کی رپورٹ میں اسرائیلی صحافی کی ٹوئٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ طیارہ تل ابیب سے اُڑ کر 5 منٹ کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان کے ہوائی اڈے پر اترا اور اسی رن وے سے واپس پرواز کے لیے تیار ہوا جب کہ روٹ تبدیل کرنے سے پروازوں کے مخصوص کوڈ بھی بدل جاتے ہیں جن سے یہ مختلف ایئر ٹریفک کے ٹاورز سے رابطہ کر کے شناخت کرواتے ہیں۔
1/
— avi scharf (@avischarf) October 27, 2018
As my previous post caused uproar in Pakistan, here R all the details i have, and have NOT. Please follow:
Bizjet M-ULTI tracked dep TLV (23Oct, 2000 UTC) , hopped Amman, got new sqwk 0757, then over Saudi arabia, and lost track Gulf of Oman (23:00)
Sqwk 0757 type: Glex XRS
>> pic.twitter.com/LmoqalT10E
بی بی سی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی صحافی ایوی شراف نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ طیارہ تل ابیب سے اڑ کر عمان پہنچا جہاں اس کا کوڈ تبدیل ہوا، طیارے نے پھر عمان سے پرواز بھری اور سعودی عرب کے فضائی حدود سے ہوتا ہوا خلیج اومان میں طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارت اور اسرائیل سے خفیہ مذاکرات نہیں کریں گے، فواد چوہدری
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت سے معاملے کی وضاحت طلب کی تو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری آگ بگولہ ہوگئے۔
حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے https://t.co/JUtbZQbArj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 27, 2018
فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور عمران خان نوازشریف نہیں لہذا ہماری حکومت اسرائیل اور بھارت سے کسی قسم کے خفیہ مذاکرات نہیں کرے گی۔
Israeli 🇮🇱 bizjet flew from TLV to Islamabad, #Pakistan 🇵🇰, on the ground 10 hours, and back to TLV.
— avi scharf (@avischarf) October 25, 2018
Cleared flight-plan with usual 5min groundtime trick in Amman
M-ULTI glex pic.twitter.com/haHn1NU73L
سوشل میڈیا یہ معاملہ سب سے پہلے اسرائیلی اخبار ہارٹز کے ایڈیٹر ایوی شراف کی جانب سے اٹھایا گیا تھا۔
واضح رہے جس طیارے کے بارے میں بات کی جا رہی ہے، وہ طیارہ اسرائیلی نہیں بلکہ کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر گلوبل ایکسپریس کا ہے، جس کا سیریل نمبر 9394 ہے اور یہ 22 فروری 2017 سے خود مختار برطانوی ریاست ۔آئل آف مین۔ میں رجسٹرڈ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔