اربوں روپے کا غبن کرنیوالے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں مولانا فضل الرحمان

نیب احتساب کا نہیں بلکہ سیاست دانوں کے خلاف سیاسی انتقام کا ادارہ ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)


Numainda Express October 27, 2018
نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا، سربراہ جے یو آئی (ف) فوٹو فائل

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کا غبن کرنے والے این آر او کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں۔

لاہور میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی شوری کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا عمران خان ایک طرف کہتے ہیں میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا دوسری طرف کہتے ہیں نیب آزاد ادارہ ہے، یہ حکومت ہی ناجائز ہے، یہ ناجائز بچہ ہے۔ اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا، اس پہ تشویش ہے، حکومت نےابھی تک اس حوالے سے وضاحت نہیں کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا اور اپوزیشن کو جکڑنے کے لئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ حکومت میں چلے گئے ان کے ساتھ این آراو ہو چکا ہے، اربوں کے غبن کرنے والے پی ٹی آئی میں جا چکے، ان کے ساتھ این آراو ہو چکا ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں قوم پر پہاڑ گرائے گئے ہیں، اپوزیشن کا اتحاد بنا کر قوم کی آواز بننا چاہتے ہیں، عوام کی مضبوط اور مستحکم آواز بنیں گے لیکن جلد بازی اور عجلت میں کوئی کام نہیں کریں گے۔ فضل الرحمان کی نواز شریف سے کل ملاقات کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |