برطانیہ نے ’’جی ٹوئنٹی کانفرنس‘‘ کے دوران سربراہان مملکت کے فون ٹیپ کئے برطانوی اخبار

برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے جعلی نیٹ کیفے بنائے اورغیرملکی سربراہان کو وہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی دعوت دی،برطانوی اخبار


ویب ڈیسک June 17, 2013
2009 میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس میں خاص طورپر روسی صدر کو نشانہ بنایا گیا،برطانوی اخبار. فوٹو: فائل

لاہور:

برطانوی اخبار ''دی گارڈین'' نے انکشاف کیا ہے کہ 2009 میں برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے ''جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس '' کے دوران غیرملکی حکمرانوں کی جاسوسی کی۔


امریکا پر غیرملکیوں کی معلومات چوری کرنے کا اسکینڈل ابھی پرانا نہیں ہوا کہ اس کا قریبی اتحادی برطانیہ بھی انہی الزامات کی زد میں آ گیا ہے، برطانوی اخبار ''دی گارڈین'' نے سی آئی اے کے ایجنٹ ''ایڈورڈ سنوڈن'' کی فراہم کردہ دستاویزات کا مطالعہ کیا تو انکشاف ہوا کہ برطانوی حکام بھی دودھ کے دھلے نہیں ہیں۔


اخبار کے مطابق 2009 میں برطانیہ میں ہونے والے ''جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس'' میں غیرملکی سربراہانِ مملکت کے ٹیلی فون ٹیپ کئے گئے، خاص طور پر روسی صدر ''دمتری میدوی دیو'' کو نشانہ بنایا گیا۔ یہی نہیں برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے جعلی نیٹ کیفے بنائے اور غیرملکی سربراہان کو وہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی دعوت دی، ان بے چاروں کو پتا ہی نہیں چلا کہ ان کے پاس ورڈ اور دیگر معلومات ایک سافٹ ویئر کے ذریعے برطانیہ تک پہنچ گئی ہیں۔ شرکاکے بلیک بیری فونز کے سکیورٹی کورڈز توڑ کر وہاں سے بھی معلومات چوری کر لی گئیں جب کہ بعد میں جی ٹوئنٹی وزرا کے اجلاس میں بھی یہی تاریخ دہرائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |