پی سی بی کا آئی سی سی کو کرارا جواب

پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی پر طنزیہ ٹوئٹ کا کرارا جواب دے ڈالا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کو (ٹک بسکٹ) کی جانب سے اسپانسر کیا گیا جس کے باعث سیریز کی ٹرافی پر بھی بسکٹ کا ڈیزائن بنایا گیا جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں نے طنزیہ انداز میں رد عمل دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اس ٹرافی پر طنزیہ انداز میں ٹوئٹ کی تاہم اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا گیا مگر گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کو کرارا جواب دے ڈالا۔




آئی سی سی نے اپنی ٹوئٹ میں پاک آسٹریلیا سیریز کی ٹرافی اور چیمپئنز ٹرافی کی تصاویر شیئر کیں، جہاں ایک طرف قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ آسٹریلوی قائد ایرون فنچ ہیں تو دوسری جانب وہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹرافی تھامے کھڑے ہیں۔



ایک اور ٹوئٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بسکٹ والی ٹرافی پر طنزیہ انداز میں کہا کہ بسکٹ دینے اور لینے کا انداز ہی بدل گیا۔



پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سیریز اپنے نام کرنے کے بعد آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے جواب دیا کہ کیا فرق پڑتا ہے، دونوں ٹرافیاں (بسکٹ والی اور چیمپئنز ٹرافی) ہی ہماری ہیں۔
Load Next Story