اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو پھر بھاڑ میں جائے ایسی اسمبلی محمود خان اچکزئی

ہماری ایجنسیاں بہت قابل ہیں انہیں عالمی سطح پربھی تسلیم جاتا ہےاس کےباوجودامن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے،چکزئی


ویب ڈیسک June 17, 2013
ہم پر عائد تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں اب ہمارے پاس بہت محدود وقت ہے، محمد خان اچکزئی. فوٹو: فائل

لاہور: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری ایجنسیاں گدلے پانی سے سوئی بھی ڈھونڈ سکتی ہیں، ہم پر لگائے گئے تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں اگر آئندہ 2سے 3 سال میں اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو بھاڑ میں جائے اسمبلی اور اس کی تنخواہ۔

قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری ایجنسیاں بہت قابل ہیں انہیں عالمی طور پر مانا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم نے ایٹم بم فروخت کیا، فاٹا میں شدت پسندوں کو جگہ دی، کرنل ریٹائرڈ امام نے اعتراف کیا کہ فوج نے 95 ہزار افراد کو تربیت دی جس کا ریکارڈ ہی نہیں رکھا گیا۔ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں پاک فوج کی ٹریننگ اکیڈمی کے قریب سے پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا سے فوج نکال کر طالبان سے مذاکرات میں امریکا کو بھی شامل کرنا ہوگا اور امریکا بھی مذاکرات تک ڈرون حملے بند کردے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پر لگائے گئے تمام الزامات سچے ثابت ہوچکے ہیں،امریکا پاگل نہیں کہ وہ فاٹا میں لاکھوں ڈالر مالیت کے ڈرون گراتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس انتہائی محدود وقت ہے دنیا ہماری دشمن بن گئی ہے، اگر آئندہ 2 سے 3 سال میں اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو بھاڑ میں جائے یہ اسمبلی اور اس کی تنخواہ، وہ اسمبلی چھوڑ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں