شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی گرفتاری کا فیصلہ

نیب کی ٹیم 29 اکتوبر کو احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کرے گی

گزشتہ 20 دن سے قید شہباز شریف نے بہت سے معاملات پر نیب سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، ذرائع: فوٹو: فائل

نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کے مزید ریمانڈ کے لئے دیگر معاملات کے نکات کو بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہورنے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی بھی تحقیقات شروع کردی۔ اس متعلق نیب کی ٹیم 29 اکتوبرکو احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کرے گی۔


دوسری جانب نیب لاہورکا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں گرفتاری کی خبرحقائق پرمبنی نہیں تاہم نیب حکام کی جانب سے ملزم کے مبینہ طورپرآمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں انکوائری جاری ہے۔

گزشتہ 20 دن سے قید شہبازشریف نے بہت سے معاملات پرنیب سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے جب کہ شہبازشریف نیب کی ٹیم کے باربارایک جیسے سوالات کرنے سے بیزار ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل نیب لاہونے شہباز شریف کے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کیلئے ان کے بیٹے سلمان شہباز کو بلایا تھا جب کہ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے دونوں بھائیوں کو دوبارہ طلب کررکھا ہے۔
Load Next Story