عراق میں خود کش حملہ اوربم دھماکے 12 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی جب کہ دارالحکومت بغداد سمیت پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔


ویب ڈیسک June 17, 2013
التاجی میں کافی شاپ میں ہونے والے بم دھماکے میں 7افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے، فوٹو اے ایف پی

عراق کے مختلف شہروں میں خود کش حملے اوربم دھماکوں کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جب کہ 50سے زائد زخمی ہوگئے۔


امریکی میڈیا کے مطابق شمالی بغداد کے علاقے التاجی میں کافی شاپ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جب دجلہ میں سڑک کنارے بم نصب پھٹنے سے 2افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے،تیسرا دھماکا فلوجا شہر میں ہوا جہاں خود کش بمبار جس نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں زیادہ ترپولیس اہلکار شامل ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی جب کہ دارالحکومت بغداد سمیت پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں