پشاورمیں کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی 5 ہزار سے زائد سیٹلائٹس ڈش برآمد
کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے سیٹلائٹس ریسورڈش سمیت دیگر آلات برآمد
سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسٹم انٹیلی جنس نے پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی سیٹلائٹ ڈش ڈیجٹل رسیور کے زریعے نیٹ ورک چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے سیٹلائٹس ریسور ڈش سمیت دیگر آلات قبضہ میں لے لیے۔ کسٹم انٹیلی جنس پشاور زرون کے آفیسرامان اللہ کے مطابق ایف آئی اے نے پیمرا، کسٹمز اور پولیس کے ساتھ مل کر سیٹلائٹس سامان کی بڑی مارکیٹ کوہاٹی چوک میں کارروائی اس دوران 8 سے زائد دکانوں اور گوداموں سے 5 ہزار سے زا ئد سیٹ لائیٹس ڈش ریسیورسمیت سینکڑوں ڈیجیٹل ریسیور،سمگل شدہ سیٹ لائٹ میجک بکس برآمد کرلیے۔
انہوں نے کہا کہ ان سیٹلائٹ کی وجہ سے سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا اور یہ رقم بھارت منی لانڈرنگ کے زریعے منتقل ہوتی تھی جب کہ ان سیٹلائیٹ کے زریعے غیر قانونی طور پر پروگرام نشر بھی کیے جا رہے تھے، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ، کسٹم سمیت دیگر قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے، ادھر ایف آئی اے کے مطابق کسٹم ایکٹ کے تحت کسٹم جبکہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ ایف آئی اے درج کرے گی۔