حکومت نے تائیوان کے ساتھ سرکاری رابطوں پر پابندی عائد کردی

پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کے تحت یہ پابندی عائد کی گئی ہے


ویب ڈیسک October 27, 2018
پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کے تحت یہ پابندی عائد کی گئی ہے فوٹو:فائل

BERLIN: وزیر اعظم عمران خان نے تائیوان کے ساتھ رابطوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتِ پاکستان نے تائیوان سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ سرکاری اور نیم سرکاری رابطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کے تحت یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکومت نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ عمران خان 3 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سی پیک، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا صوبہ ہے اور وہاں برسراقتدار حکومت غیر قانونی ہے۔ چینی حکومت تائیوان سے تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے تمام تر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ اس لئے زیادہ تر ممالک تائیوان کو بطور ملک تسلیم نہیں کرتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں