جمعتہ الوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

شہر کی مساجد نمازیوں سے بھرگئیں


Staff Reporter August 18, 2012
نیو میمن مسجد میں نماز جمعتہ الوداع کے اجتماع کا روح پرورمنظر ،جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ فوٹو: عرفان علی/ایکسپریس

جمعتہ الوداع ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس موقع پر انتہائی روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور شہر کی مساجد نمازیوں سے بھرگئیں۔

جمعتہ الوداع کے اجتماعات کیلیے مساجد کے علاوہ کھلے میدانوں، عیدگاہوں اور پارکوں میں بھی انتظامات کیے گئے تھے،اس موقع پر ملک کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، میمن مسجد میں علامہ شاہ عبدالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ الوداع اہل ایمان کے دینی ، ملی اور مذہبی تشخص کا مظہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں