جمعتہ الوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا


نیو میمن مسجد میں نماز جمعتہ الوداع کے اجتماع کا روح پرورمنظر ،جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ فوٹو: عرفان علی/ایکسپریس
جمعتہ الوداع کے اجتماعات کیلیے مساجد کے علاوہ کھلے میدانوں، عیدگاہوں اور پارکوں میں بھی انتظامات کیے گئے تھے،اس موقع پر ملک کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، میمن مسجد میں علامہ شاہ عبدالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ الوداع اہل ایمان کے دینی ، ملی اور مذہبی تشخص کا مظہر ہے۔