بالی ووڈ ہدایت کار نے فلم کی ڈبنگ نہ کرانے پرمیرا کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

فلم کے ہدایت کار کوپہلے ہی بتا دیا تھا کہ اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پرمئی میں ممبئی نہیں آ سکوں گی، میرا

میرے وقت پر نہ پہنچنے کے باعث فلم کے ہدایت کار کو جس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اس کا مجھے افسوس ہے، میرا فوٹو: فائل

میرا کا بالی ووڈ میں اپنی نئی آنے والی فلم ''بھڑاس'' کی ڈبنگ کرانے سے انکار کرنے پر فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار اجے یادو نے ان کے خلاف عدم تعاون کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایت کار کوانہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پرمئی میں فلم کی ڈبنگ کے لئے وہ ممبئی نہیں آ سکتیں لیکن معاملہ غلط فہمیوں کے باعث بگڑگیا، میرا نے کہا کہ وہ بھارتی عدالتوں اور قانون کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں لیکن عدالتی معاملات سے دور رہنا چاہتی ہیں اور اسی لئے انہوں نے فلم کے ہدایت کار کو فون کرکےمقدمہ واپس لینے کا کہا ہے۔


میرا نے کہا کہ ڈبنگ کے لئے ان کے ممبئی نہ پہنچنے کی وجہ صرف ان کے کام کی مصروفیا ت تھیں لیکن اب انہوں نے فلم کے ہدایت کار سے بات کر لی ہے اور وہ فلم کی تشہیری مہم میں بھی بھرپور حصہ لیں گی ،میرا نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے وقت پر نہ پہنچنے کے باعث فلم کے ہدایت کار اورپروڈیوسر کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اورمیرے حصے کی ڈبنگ کسی اور اداکارہ سے کرانا پڑی۔

فلم بھڑاس میں میرا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اورفلم 28 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story