فاروق ستار کا رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفی منظور

ہمیں فاروق ستار سے تحفظات ہیں انھیں نوٹس دیا جائے گا، ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان


ویب ڈیسک October 27, 2018
ہمیں فاروق ستار سے تحفظات ہیں انھیں نوٹس دیا جائے گا، کنورنوید جمیل۔ فوٹو: فائل

رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفی منظور کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فاروق ستار کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے رابطہ کمیٹی انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کرے گی۔

کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کو کمیٹی بنانے پر شوکاز دیا جائے گا، کمیٹی بنانے کا اختیار کسی انفرادی شخص کو نہیں بلکہ رابطہ کمیٹی کو ہے، ہمیں فاروق ستار سے تحفظات ہیں انھیں نوٹس دیا جائے گا، امید ہے وہ کوٹ آف کنڈکٹ کی پاس داری کرتے ہوئے بہادر آباد آ کر جواب دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں