کراچی میں سابق جج کے نام پر بائیس سو گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

عدالت عظمی نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک October 27, 2018
عدالت عظمی نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کرلیا (فوٹو: فائل)

DERA GHAZI KHAN: شہر قائد میں سابق جج سکندر حیات کے نام پر 2 ہزار 224 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غریب افراد کے نام جعلی اکاؤنٹس اور جعلی فیکٹریوں کے بعد اب گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کراچی میں 82 سالہ سابق جج سکندر حیات کے نام پر 2 ہزار 224 گاڑیاں رجسٹرڈ نکل آئیں، جس پر سابق جج نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔

سکندر حیات کے وکیل میاں ظفر نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ میرے موکل کو کچھ دن قبل ایک گاڑی کا چالان موصول ہوا، چالان کے حوالے سے محکمہ ایکسائز سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے نام پر 2 ہزار 224 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جب کہ میرے موکل نے اپنے نام پر ایک ہی گاڑی رجسٹرڈ کرائی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کرلیا ہے اور محکمہ ایکسائز سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں