مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے، مظاہرین


Staff Reporter October 27, 2018
کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ .فوٹو : ٹویٹر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مقبوضہ كشمیر كے عوام كے حق خودارادیت اور بھارتی جارحیت كے خلاف یوم سیاہ كے موقع پر كوئٹہ پریس كلب كے سامنے وائس آف بلوچستان كی جانب سے احتجاجی مظاہرہ كیا گیا جس میں طلبا و طالبات كی بڑی تعداد نے شركت كی۔ شركاء نے پوسٹرز اور بینر اٹھاركھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔



مظاہرین نے ایكسپریس سے بات كرتے ہوئے كہا كہ كئی دہائیوں سے بے گناہ كشمیریوں كو قتل كیا جارہا ہے، آج وائس آف بلوچستان كے پلیٹ فارم سے اس لیے احتجاج كررہے ہیں تاكہ اقوام متحدہ كی قرار دادوں كے مطابق كشمیریوں كو حق خودارادیت دیا جائے اور بھارت كے ناپاک عزائم اور ظلم وستم كو دنیا بھر میں اُجاگر كیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں