چیف جسٹس کا وزیر اعلیٰ سندھ کو 11 سالہ بچی کے علاج کا حکم

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کامران مائیکل نے بچی کے علاج کا وعدہ کرکے اسے پورا نہیں کیا، والد


ویب ڈیسک October 28, 2018
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کامران مائیکل نے بچی کے علاج کا وعدہ کرکے اسے پورا نہیں کیا، والد (فوٹو: فائل)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ کو جگر کے عارضے میں مبتلا 11 سالہ بچی کے علاج کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک شہری اپنی 11 سالہ بچی سنیہا شہزاد کے ہمراہ چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوا اور بتایا کہ میر بچی جگر کے عارضے میں مبتلا ہے جس کے جگر کی پیوند کاری ہونی ہے، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور کامران مائیکل نے مجھ سے بچی کے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا وعدہ کیا مگر بعدازاں وہ مکر گئے۔

بچی کے والد نے کہا کہ میرا جگر میری بیٹی کو لگے گا تو وہ ٹھیک ہوجائے گی لیکن میری تنخواہ 15 ہزار روپے ہے اتنا مہنگا علاج کہاں سے کراؤں؟ ٹی وی پر سب وعدے کرتے ہیں مگر ساتھ کوئی نہیں دیتا، آپ ہی واحد امید ہیں میری مدد کریں۔

درخواست کے جواب میں میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کامران مائیکل سے پوچھیں کہ وہ کہاں گئی مدد؟ بعدازاں چیف جسٹس نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بچی کا مفت علاج کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں