شہری کی دوسرے نکاح میں مدد کی درخواست پر چیف جسٹس حیران
دوسرا نکاح کروں گا تو کے ایم سی پنشن بند کردے گی، عدالت مدد کرے، شہری عبدالقادر
دوسرے نکاح کا خواہش مند شہری کے ایم سی کے خلاف درخواست لے کر مدد کے لیے چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا، مسئلہ سن کر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دوسرے نکاح کا خواہش مند کراچی کا رہائشی عبدالقادر چیف جسٹس سے مدد کے لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گیا۔
عدالت میں شہری نے دوسرے نکاح کے لیے چیف جسٹس سے مدد مانگی تو کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔ نکاح کی خواہش سن کر چیف جسٹس بھی حیران رہ گئے اور شہری سے استفسار کیا کہ کیا آپ نکاح کے لیے آئے ہیں؟
شہری نے کہا کہ میری بیوی فوت ہوچکی ہے اس کی پنشن مجھے ملتی ہے، میں دوسرا نکاح کرنا چاہتا ہوں مگر کے ایم سی میری پنشن روک دے گی، عدالت میری مدد کرے اور کے ایم سی کو پنشن بند کرنے سے روکا جائے۔
چیف جسٹس نے شہری عبدالقادر کی پوری بات سنی لیکن مطالبہ ناقابل عمل ہونے کی وجہ سے چیف جسٹس نے مسکرا کر درخواست واپس کردی۔