اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استوار نہیں ہوں گے صدرعارف علوی

اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد ہے، صدر مملکت


ویب ڈیسک October 28, 2018
اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد ہے، صدر مملکت۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے تاہم جلد اس صورتحال سے نکل آئیں گے۔

صدر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے تاہم حکومت کو مالی بحران سے نکلنے میں وقت نہیں لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بہت مضبوط ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے مالی بحران میں پاکستان کی مدد کی جب کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ترکی کے حوالے سے عارف علوی نے کہا کہ ترک ہمارے دوست اور بھائی ہیں اور ترکی نے ہر ایشو پر پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں اردوان کے دور میں جمہوریت مضبوط ہوئی جب کہ عالمی سازشوں کے باوجود ترکی میں جمہوریت قائم ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی طیارے کے سوال پر صدر کا کہنا تھا کہ طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد ہے اور اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استوار نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں