یوم سیاہ پر بھارتی فورسز کی لیپا سیکٹر میں گولہ باری

پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جس پر دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔


اعجاز احمد میر October 28, 2018
پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جس پر دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے لیپا سیکٹر میں گولہ باری کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

بھارتی فورسز نے لیپا سیکٹر میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کی جو دن 12 بجے تک جاری رہی تاہم پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جس پر دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

بھارتی فائرنگ کے باوجود وادی لیپا میں یوم سیاہ پر ڈگری کالج لیپا سے کیسر کوٹ ٹنل تک ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھی تھیں، مظاہرین نے گوانڈیاگو بیک کے نعرے لگائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں