وزیراعظم کو وزرا کی 2 ماہ کی کارکردگی پر تحفظات
عمران خان نے وزارت داخلہ، خزانہ اور اطلاعات کی کارکردگی کو کسی حد تک تسلی بخش قرار دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراکی 2 ماہ کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کابینہ کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے سخت محنت کریں گے۔
سرکاری ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ کابینہ کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے تمام وزارتوں کی 2 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جو منشا کے مطابق نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 3 وزرا کے سوا کوئی بھی اپنی کارکردگی پر مطمئن نہ کر سکا۔
عمران خان نے جن 3 وزارتوں کی کارکردگی کو کسی حد تک تسلی بخش قرار دیا ان میں داخلہ ، خزانہ اور اطلاعات کی وزارتیں شامل ہیں، وزیراعظم نے وزارت داخلہ میں بہتری کو43 ، خزانہ میں 13 اور وزارت اطلاعات میں11 فیصد قرار دیا۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایاکہ کابینہ کے مذکورہ اجلاس میں کہا گیاکہ وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نہ تو اپنی وزارت کے امور میں کوئی دلچسپی لے رہے ہیں اور نہ ہی عہدے کاحلف اٹھانے کے بعد سے کابینہ کے اجلاسوں میں آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسدعمر نے وزیراعظم کو بتایا کہ حکومتی امورکے حوالے سے محمد میاں سومرو کا رویہ سنجیدہ نہیں، اقتصادی رابطہ کمیٹی کارکن ہونے کی حیثیت سے ابھی تک انھوں نے اس کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
وزیراعظم نے وزرا کو اپنی متعلقہ وزارتوں اورڈویژنوں کے اقدامات تیزکرنے اور واضح کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی اور خبردارکیاکہ کارکردگی نہ دکھانے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔